فالورز بڑھانے کا شوق سعودی سپیرے کو مہنگا پڑ گیا ، ویڈیو بنانے کے دوران سانپ نے کاٹ لیا۔
العربیہ کو ایک انٹرویو میں سعودی سپیرے نائف المالکی نے زہریلے سانپ کے کاٹنے کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ طائف کے پہاڑ پر مجھے سانپ دکھائی دیا، سانپ کو دیکھتے ہی خیال آیا کہ کیوں نہ اسے پکڑتے ہوئے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے فالورز بڑھائے جاسکیں۔
کینیڈا: شہری لڑنے کیلئے ڈنڈے کے بجائے سانپ لے آیا، ویڈیو وائرل
نائف المالکی نے بتایا کہ میں سوشل میڈیا پر اپنے فینز کو لائیو سانپ پکڑنے کا نظارہ دکھا ہی رہا تھا کہ اس دوران میری توجہ ہٹنے سے سانپ نے مجھے کاٹ لیا، سانپ کے کاٹتے ہی مجھے پتہ چل گیا کہ اس کا زہر مہلک ہے۔
سعودی سپیرے کا کہنا تھا کہ میں نے ہمت کرکے سانپ کو ہاتھ سے دور کیا اور طبی مدد کی تلاش میں بھاگنے لگا اس دوران ایک دوست کی مدد سے میری جان بچ گئی ۔