شگر: پاکستانی کوہ پیما محمد حسن برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کے دوران پاکستانی کوہ پیما محمد حسن برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔
کوہ پیما محمد حسن کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران بوتل نیک کے مقام پر برفانی تودے کی زد آ کر زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے معذرت
محمد حسن کے ساتھ مہم جوئی کرنے والے کوہ پیما نے محمد حسن کو ریسکیو کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
ڈپٹی کمشنر شگر نے کوہ پیما کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔