غیر ملکی کوچز کو ورلڈ کپ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر تعینات

پاکستان کرکٹ بورڈ نے  قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز کو ورلڈ کپ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ کوچز کو ورلڈ کپ تک تبدیل نہیں کیا جائے گا، مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈبن کو ورلڈ کپ تک برقرار رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں سابق کپتان مصباح الحق نے کہا گو کہ میں غیر ملکی کوچز کی تقرری کے حوالے سے سخت موقف رکھتا ہوں لیکن اگر نجم سیٹھی نے غلط فیصلہ بھی کیا ہے تو ایک دم سے کوچز کو تبدیل کرنا دانشمندی نہیں ۔

ان کا کہنا تھا مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈ برن کو وقت ملنا چاہیے، ورلڈ کپ کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں