بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوہ کے فسادات کا سلسلہ راجستھان تک پھیل گیا۔
نئی دہلی میں بجرنگ دل اور ویشوا ہندو پریشد کے مظاہروں کے اعلان کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ، نوہ شہر میں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کی ریلی میں جھڑپوں کے بعد انتہا پسندوں نے الزام مسلمانوں پر لگا کر مسلمانوں کی قتل و غارت اور املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔
بھارت، ہندو مسلم فسادات، 5 ہلاک، مسجد و گاڑیاں نذر آتش، موبائل و انٹرنیٹ بند، کرفیو نافذ
فسادات کے دوران گروگرام شہر میں ایک امام مسجد کو بھی شہید کر کے مسجد کو آگ لگا دی گئی۔ شہید امام کی ایک پرانی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ دعا مانگ رہے ہیں کہ “ہندو مسلم بیٹھ کر کھائیں اک تھالی میں، ایسا ہندوستان بنا دے یا اللّٰہ۔