چیئرمین تحریک انصاف کو اٹک جیل منتقل کرکے تمام سہولیات فراہم کر دی گئیں۔ اٹک جیل کےاطراف کاعلاقہ ریڈ زون قراردے دیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مینوئل کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے گا اس کے علاوہ انہیں اپنے ساتھ بیرک میں ضروری سامان جیسے تولیہ، ٹشو پیپر، پینے کا پانی، چشمہ، تسبیح اور گھڑی رکھنے کی اجازت ہوگی۔
انتظامیہ نے لاک اپ میں پانی، کرسی، زمین پر سونے کے لیے میٹرس فراہم کردیا ہے جبکہ کولر، ایئرکنڈیشن جیسی سہولیات کو عدالتی حکم سے مشروط کیا گیا ہے۔
حنیف عباسی کو اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا
چیئرمین پی ٹی آئی کو بیرک نمبر 2/1 سی کلاس میں رکھا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں 5 رکنی میڈیکل ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو صحت مند قرار دیدیا۔