اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان میں عیدالفطر 2018 کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
جمعہ کے روز جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق عید 2018 کے موقع پر چار دن کی تعطیلات کی جائیں گی۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 15 تا 18 جون یعنی جمعہ ، ہفتہ ، اتوار اور پیر کو ہوں گی۔