چیئرمین پی ٹی آئی کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے تیار ہے، پہلے انہیں این اے 45 کرم سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا، اس کے بعد پارٹی عہدے سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو پارٹی نشان منسوخی کا نوٹس بھیج دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کوئی بھی کارروائی مشاورت کے بعد کرے گا۔ یہ کارروائی توشہ خانہ فوجداری کیس کی روشنی میں کی جائے گی ۔