وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل خواجہ حارث کو کل طلب کر لیا۔
اس ضمن میں جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ حارث کل دن دو بجے ایف آئی اے سائبر کرائم کے روبرو پیش ہوں۔
ایف آئی اے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں سمجھا جائے گا آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔
خیال رہے کہ خواجہ حارث سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کو بھی طلب کیا گیا تھا۔