پنجاب، جنوبی خیبر پختونخوا اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان

rain report

ویک اینڈ پر موسلا دھار بارش محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بعض علاقوں میں بارش جبکہ مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب، جنوبی خیبر پختونخوا اورآزادکشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، اسلام آبادمیں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں آندھی چلنے کا امکان ہے جبکہ سندھ ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، گجرات،سرگودھا، سیالکوٹ، نارووال، مری،گلیات،ایبٹ آباد، بالاکوٹ،مالاکنڈ، ڈی آئی خان میں بارش جبکہ بنوں اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں