جشن آزادی پر باجا بجانے اور خرید و فروخت پر پابندی عائد


یوم آزادی 14 اگست پر باجا بجانے اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کراچی کی ملیر کورٹ نے گزشتہ روز جشن آزادی کے موقع پر باجا بجا کر عوام کو پریشان کرنے والو ں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی سرکاری ملازمین 3 عام تعطیل سے مستفید ہوں گے

کراچی کی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ سید انور علی شاہ نے یوم آزادی کے موقع پر باجے کے استعمال اور خریدو فروخت پر پابندی لگاتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او شرافی گوٹھ اور سچل کو باجے بجانے والوں اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کے جشن آزادی کے موقع پر باجے بجا کرعوام کو پریشان کیا جاتا ہے، باجے بجانے والوں کے خلاف کارروائی کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں