قومی اسمبلی کے ارکان کو آج الوداعی ڈنر دیا جائے گا، جس کیلئے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔
پندرہویں قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہو گا، جس میں ارکان کو گروپ فوٹو اور الوداعی ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کا آپریشن
ارکان کو ڈنر کے دعوت نامے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی کا گروپ فوٹو سیشن آج شام ساڑھے پانچ بجے اور الوداعی ڈنر رات ساڑھے سات بجے ہو گا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں امن و امان ، خارجہ پالیسی اور معاشی صورتحال پر بحث ہو گی۔