پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ‏شاندانہ گلزار اسلام آباد سے گرفتار


پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ‏شاندانہ گلزار کو گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے شاندانہ کو اغوا کیا۔

مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی،شاندانہ گلزار

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے شاندانہ گلزار کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو بارہ کہو کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں