سڈنی: اسرائیل کو قابض اور فلسطین کو مقبوضہ علاقہ لکھنے کا فیصلہ


سڈنی: آسٹریلیا نے اسرائیل کو قابض اور فلسطین کو مقبوضہ علاقہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب سرکاری طور پر اسرائیل کو ایک غیر قانونی ریاست اور فلسطین کے علاقوں کو مقبوضہ کہہ کر پکاریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب سے تمام سرکاری دستاویزات اور بیانات میں فلسطین کو مقبوضہ اور اسرائیل کو قابض لکھا اور پڑھا جائے گا۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ بیت المقدس کو بھی مقبوضہ علاقہ تصور کیا جائے گا جس کا مقصد فلسطین کے 2 ریاستی حل کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی عمرہ زائرین کو خصوصی ہدایت

عرب پارلیمنٹ نے آسٹریلیا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے عزم کا اظہار کیا۔

عرب پارلیمنٹ نے آسٹریلیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر یا ہچکچاہٹ کے سرکاری طور پر بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔


متعلقہ خبریں