چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

islamabad high court

اسلام آباد ہائیکورٹ کی انگریزی اخبار کی شائع کردہ خبر کی تردید، اعلامیہ جاری


اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے،  ان کےخلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا۔

قیدی کو قانون میں ملنے والے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا ، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔


متعلقہ خبریں