اسلام آباد میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔
وفاقی دارالحکومت میں ادرک 1020 اور لہسن 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ، جبکہ دیسی لہسن 360 ، ٹماٹر 100 ، کدو 86 ، بینگن 160 ، آلو 80 روپے اور پیاز 60 روپے میں فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ: شہریوں کی مالی مشکلات مزید بڑھ گئیں
اس کے علاوہ شملہ مرچ 190 ، لیموں 212 ، سبز مرچ 80 ، ٹینڈا 100 اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔