سینئر تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے احد چیمہ کو دوبارہ ایڈوائزر رکھ لیا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام” پاور پولیٹکس ود عادل عباسی” میں عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ توقیر شاہ پرنسپل سیکرٹری ہیں وہ کام کرتے رہیں گے، اٹارنی جنرل بھی اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے، جو لوگ ٹھیک کام کر رہے ہیں ، نگران وزیراعظم انہیں اپنی کابینہ کا حصہ بنائیں گے۔
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کی نگران وزیراعظم سے ملاقات
جب قدوس بزنجو نے جب آصف علی زرداری سے معذرت کر لی تو کیا ہمیں اشارے نہیں ملے تھے کہ فیصلے ہو چکے ہیں تو کیوں معذرت کی گئی بے اے پی (باپ) پارٹی پیپلز پارٹی میں ضم کیوں نہیں ہوئی؟۔
نگران وزیر خزانہ کی دوڑ میں بڑا نام شامل
انکا کہنا تھا کہ جام کمال اور نگران وزیراعظم قدوس بزنجو کی پارٹی کے لیڈر تھے، یہ دونوں رہنما چند ہفتے پہلے مریم نواز سے ملے ہیں، وہاں پر انہوں نے کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، انوار الحق کاکڑ اس وقت ن لیگ کے ترجمان بھی تھے۔