راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے زرمک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم نے کابینہ تشکیل دے دی
علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا جبکہ علاقہ مکینوں نے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔