اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم) غیر قانونی قرضہ ایپس فراڈ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
سرکاری حکام کے مطابق سو سے زائد فراڈ کرنے والی ایپس کے 20 ارب روپے منجمد کردیے گئے ہیں جبکہ ایف آئی اے کی چار ٹیموں نے اسٹیٹ بینک کے توسط سے تحقیقات کیلیے رقم تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
لون ایپس صارفین کے لئے قرض کی حد مقرر کردی گئی
مرکزی بینک نے ایف آئی اے کی درخواست پر 222 اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا ہے، غیرقانونی قرضہ ایپس چلانے والے 70 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
قرض دینے والی 43 موبائل اپیلیکیشنز بلاک کر دی گئیں
حکام کے مطابق 8 ایپس کے بڑے دفاتر کو سیل کرکے ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے، پی ٹی اے کی درخواست پر گوگل نے 120 غیرقانونی قرضہ ایپس پاکستان میں بند کردی ہیں۔ منجمد اکاؤنٹس کا فرانزک اڈٹ اور ایپس کے قرضہ آپریشن بارے تحقیقات جاری ہیں۔