پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ازخود نوٹس کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

SUPREME COURT

آئندہ عدالتی ہفتے کیلئے خصوصی بینچ اور ایک لارجر بینچ کے علاوہ 5 ریگولر بینچز تشکیل


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ازخود نوٹس کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست مقامی وکیل مدثرچودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیاجاتا ہے، مہنگائی سے غریب خود کشیاں کر رہے ہیں، قانون جینے کا ہر شہری کو حق دیتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر ازخود نوٹس لیں، قوم کی چیف جسٹس پاکستان سے امیدیں وابستہ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نگران حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے،پٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں