سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

gold

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

جب کہ 10 گرام سونے 1029 روپے اضافے سے 1 لاکھ 92 ہزار 901 روپے کا ہوگیا ۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے 1900 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ 1 تولہ چاندی 2750 روپے پر برقرار ہے۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت 900 روپے کا اضافہ ہوا جس سےسونا 2 لاکھ 23 ہزار 800 روپے کا ہو گیا تھا ۔


متعلقہ خبریں