مشہور ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے سیکوئل ‘کورولوش عثمان’ کے ہدایتکار مہمت بوزداغ نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ پراجیکٹ پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں مہمت بزداغ نے بتایا کہ ستمبر کے بعد پاکستان جانے کا ارادہ ہے، میں پاکستان کو بہت مس کررہا ہوں، صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کئی بار دعوت دی ہے۔
بھارتی اداکارہ کترینہ کیف بھی ارطغرل غازی کی مداح نکلیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے کے بعد یونیورسٹیوں کا دورہ کروں گا، پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر مغل حکمران بابر سے متعلق ڈرامہ سیریز بنانے کے خواہاں ہیں، اگر پاکستان میں ہمیں کوئی سرمایہ کاری کرنے والا مل جائے تو بابر پر کام ہو سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آرٹ میں بھی پاکستان کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کام کرنے کا وقت آن پہنچا ہے ۔ مہمت بوزداغ نے پاکستان کی تاریخ سے متعلق دیگر پراجیکٹ میں بھی کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔