اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )پاکستان مسلم لیگ (ن ) کےصدرشہباز شریف کی اگلے24گھنٹے میں لندن روانگی متوقع ہے۔
سابق وزیراعظم ستمبرکے وسط تک برطانیہ میں قیام کرینگے، فیملی ذرائع نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو تصدیق کردی۔
نواز شریف کی واپسی، ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم شہبازشریف اپنے اوراہلیہ کےعلاج کیلئے لندن جارہے ہیں، شہباز شریف لندن میں اپنا پہلے سے شیڈول چیک اپ کرائیں گے، شہباز شریف لندن قیام کے دوران پارٹی کی معمول کی سیاسی سرگرمیاں بھی دیکھیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز پارٹی کی سیاسی مہم جاری رکھیں گی، نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ شہباز شریف اور سینئرقیادت ستمبر کے پہلے ہفتے میں کریگی۔
نواز شریف واپس آئے تو جیل جائیں گے، اعتزاز احسن
ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی تک مریم نواز پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی، ستمبر کے پہلے ہفتے میں ن لیگ کی سینئر رہنما بھی نواز شریف سے ملنے لندن روانہ ہونگے۔
جبکہ احسن اقبال، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، عطاتارڑ اور ایاز صادق کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔