پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی انتقال کرگئے


پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کرنے والے سابق کرکٹر اور سابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری نوشاد علی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر نوشاد علی آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ نوشاد علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق نوشاد علی کی نمازجنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے ایچ الیون کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ : بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ترقی

خیال رہے کہ نوشاد علی نے 1965 میں پاکستان کی طرف سے 6 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بطور تجزیہ کار بھی کئی پروگرامز کا حصہ بنتے رہے۔

علاوہ ازیں نوشاد علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سلیکٹر، ٹیم مینیجراور دیگر کئی عہدوں پر رہتے ہوئے خدمات انجام دی ہیں۔


متعلقہ خبریں