اسلام آباد (وقاص بونیری،ہم ڈیجیٹل رپورٹر) بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے تین طلبہ کا میٹرک کا رزلٹ آگیا ہے۔
نمائندہ ہم نیوز کے مطابق بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے تین طلبہ میٹرک بورڈ رزلٹ میں پاس ہو گئے، بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے عطا اللہ ولد کفایت اللہ شاہ 442 نمبر لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
نیاز محمد ولد عمر زیب نے 412 نمبر لے کرکامیاب جبکہ اُسامہ ولد محمد شریف نے 391 نمبر لے کر نویں جماعت میں کا میابی حاصل کی ہے، تینوں طلبہ گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام کے نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔
بٹگرام میں ریسکیو آپریشن جاری ، موسم سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آگئی
رپورٹس کے مطابق چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے تین طلباء آج اپنے بورڈ امتحانات کے نتائج کا انتظار کر رہے تھے، نویں جماعت کے نتائج کا اعلان ایسے وقت میں ہوا جب وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاک فوج کا پھنسے افراد کو ریسکیو کا آپریشن تیزی کیساتھ جاری ہے، پاک فوج نے اب تک چیئر لفٹ میں پھنسے2 بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔