وہ ٹیکس جو صارفین بجلی کے بلوں میں بچا سکتے ہیں

electricity

سردیوں کے بجلی بلوں میں کمی کے بجائے اضافے کا امکان


بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، بلوں میں اضافے کی بڑی وجہ وہ ٹیکسز ہیں جو صارفین اضافی دینے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت بجلی کے بلوں میں 8 مختلف ٹیکسز اور 3 سرچارجز کے ساتھ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں وصولیاں کی جاری ہیں۔ تاہم کچھ ایسے ٹیکسز ہیں جو صارفین اپنے بجلی کے بلوں میں بچا سکتے ہیں۔

بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا معاملہ، نگراں حکومت کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

فیڈرل بورڈ آف ریوییو (ایف بی آر) میں رجسٹرڈ فائلر صارفین بجلی کے بلوں میں  شامل کیے جانے والا انکم ٹیکس بھی بل کے ساتھ ادا کر رہے ہیں۔ ایسے افراد فوری طور پر پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) کی ویب سائٹ پر اپنے کوائف آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

اس طرح پی آئی ٹی سی میں صارفین رجسٹرڈ ہونے کے بعد بجلی بلوں میں انکم ٹیکس شامل ہونے سے بچ جائیں گے۔ انکم ٹیکس 25 ہزار روپے سے زائد بل پرعائد کیا جاتا ہے جو مجموعی بل کا ساڑھے سات فیصد ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے اور عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔ اس موقع پر وزارتِ بجلی اور تقسیم کار کمپنیاں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بریفنگ دیں گے۔

ہنگامی اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بِلوں میں ریلیف دینے سے متعلق مشاورت بھی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں