محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بارش متوقع ہے۔
اسلام آبادمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ،نارووال، میانوالی،لاہور اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اوروزیرستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔