ڈاکٹر یاسمین راشد کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

الحمد للہ! میں بالکل صحتمند ہوں اور زندہ ہوں، ڈاکٹر یاسمین راشد

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نےنو مئی کو جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں نئی دفعات عائد کرنے کے معاملے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روز تک تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا تھا۔

اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ،ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس کو عدالت نے مستردکرتے ہوئے یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔


متعلقہ خبریں