لاہور کی ضلعی حکومت نے دودھ ، دہی اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
نو ٹیفیکیشن کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت میں 20 روپے فی کلو ، دہی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو جبکہ روٹی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد دودھ کی سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو ، دہی کی قیمت 180 روپے فی کلو اور روٹی قیمت 18 روپے ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں دودھ پہلےہی 180 سے 200 روپے فی کلو، دہی 200 سے 220 روپے فی کلو جبکہ روٹی 20 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔