جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 63 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ،انتظامیہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں آگ لگنے سے 6 بسیں جل کر خاکستر
جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق آگ رات ڈیڑھ بجے لگی جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ ایمرجنسی حکام کے مطابق 50 کے قریب متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ، عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔