چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت

pti

سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دیدی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل عمیر نیازی اور شیرازا حمد کے ذریعے اپنے دونوں بیٹوں قاسم اورسلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف ، اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج ، ناقابل ضمانت وارنٹ بھی معطل

درخواست میں کہا گیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں، جسے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے منظور کرلیا ، جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو والد سے بیٹوں کی بات کرانے کی ہدایت کر دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں