عمران خان اور شہباز شریف نے لاہور سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 131 سے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔

ہفتے کے روز لاہور سے مزید 20 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے ولید اقبال نے این اے 129 اوراین اے 133 کے ساتھ ساتھ  پی پی 157 اور پی پی 158 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے جبکہ بیرسٹر حماد اظہر نے این اے 126، ظہیر عباس کھوکھر نے این اے 134 اور ملک کرامت کھوکھر نے این اے 135 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے شیخ روحیل اصغر نے این اے 128، زعیم قادری نے این اے 134 اور سیف الملوک کھوکھر نے این اے 135  کے لیے کا غذات نامزدگی جمع کرا ئے ہیں۔

لاہور سے ہفتے کے روز صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر بھی متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں مسلم لیگ ن کے وحید عالم نے پی پی 149 اور 170 اور چودھری اختر نے پی پی 154 سے کاغذات جمع کرائے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاوید علی پی پی 167 اور پی پی 161 جبکہ مراد راس نے پی پی 159 سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جون ہے۔


متعلقہ خبریں