کراچی : پیر سے دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان

Milk

آل کراچی ملک ریٹیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پیر سے کراچی میں کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔

آل کراچی ملک ریٹیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کے لیے پریس کلب پر احتجاج کیا، رہنماوں نے انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ دودھ کی قیمت کے حوالے سے فیصلہ کریں۔

ملک ریٹیلرز نے پیر کے روز سے کراچی میں کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا ہے، ڈیری فارمرز سے مہنگا دودھ خرید کر سستا نہیں بیچ سکتے، انتظامیہ کو تین دنوں کا الٹی میٹم دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں