ایمان مزاری کی ضمانت منظور ، کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا


اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا جبکہ انسداد ہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی اے ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت نہیں کریں گے، ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جانے کو یقینی بنائیں۔

کارِِ سرکار میں مداخلت کا کیس، ایمان مزاری کی ضمانت منظور

دوسری جانب اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں درج  مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی، ایمان مزاری کی طرف سے ایڈووکیٹ زینب جنجوعہ نے دلائل دیے جبکہ پولیس کی طرف پراسیکیوٹر راجہ نوید پیش ہوئے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایمان مزاری کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں