پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سے بجلی کی قیمتیں برابر رکھنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔
ترجمان کے الیکٹرک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بجلی نرخوں اور ٹیکسز کے تعین کرنے کی ذمہ داری حکومت کے پاس ہے ،انفرادی بجلی تقسیم کار کمپنیز بجلی کے نرخ میں تبدیلی کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ نرخ میں ردوبدل اور اطلاق کیلئے سماعت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ملکی قوانین کے تحت کے الیکٹرک اس پر عمل درآمد کرنے کا پابند ہوگا ۔