عقیل کریم ڈھیڈی کی آرمی چیف کے سیاسی جماعتوں سے متعلق بیان کی تردید


معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے سیاسی جماعتوں سے متعلق بیان کی تردید کر دی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان سے سوال کیا گیا کہ آرمی چیف نے کاروباری شخصیت سے ملاقات میں کیا واقعی کہا کہ کوئی سیاسی جماعت پاکستان سے مخلص نہیں ہے؟

جس پر انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے سیاسی جماعتوں سے متعلق ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

آرمی چیف نے بتایا سعودی عرب 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے، عرفان اقبال

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مشکلات میں ہے اور اس کے ساتھ جو کچھ ہو چکا ہے وہ مزید برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے یہ ضرور کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اچھے اور برے لوگ موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کو ہم ختم کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں