ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قیمت انٹر بینک سے نیچے آگئی، ملک بوستان

malik bostan

ملک بوستان نے کہا ہےکہ ایک سال بعد امریکی کرنسی ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قیمت انٹر بینک سے نیچے آگئی ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں تیزی سے کمی کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکو جاتا ہے۔

انٹر بینک ڈالر مزید سستا ہو گیا

ملک بوستان نے کہا ہے کہ امید ہے آنے والے دنوں میں ڈالر مزید دس روپے سستا ہوگا، نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ آج بڑے عرصے بعد ڈالر کا ریٹ تین سو پینتیس سے کم ہو کر تین سو بیس سے نیچے آیا ہے۔

اس کا کریڈٹ چیف آف آرمی اسٹاف جناب عاصم منیر کو جاتا ہے جنہوں نے فاریکس ڈیلرز کو درپیش مسائل دور کیے۔

 


متعلقہ خبریں