فواد چوہدری نے ڈالر کی قیمت میں کمی کا کریڈٹ آرمی چیف کو دے دیا

fawad ch

نیب نے فواد چودھری کیخلاف ایک اور انکوائری شروع کردی


سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ڈالر کی قیمت میں کمی کا کریڈٹ آرمی چیف کو دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی بروقت مداخلت نے پاکستان کو کرنسی مارکیٹ میں بلیک مارکیٹرز کی طرف سے پیدا ہونے والے انتشار سے بچا لیا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حالات میں بہتری آئی ہے اور امید ہے کہ سٹیٹ بینک اور فن اس موقع کو مستقل طور پر انتظامی ہتھیاروں پر انحصار کرنے کے بجائے نظام کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔


متعلقہ خبریں