لندن: 65 سال سے برطانوی تخت پر راج کرنے والی ملکہ ایلزبتھ کی 92 سالگرہ منائی گئی۔
برطانوی ملکہ ایلزبتھ دوئم دنیا کے چند بڑی عمر کے حکمرانوں میں سے ایک ہیں۔
برطانوی ایئر فورس نے فلائی پاسٹ کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے ملکہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
09 جون کو ہر برس ملکہ کی سالگرہ کے لیے ٹروپنگ دی کلر نامی پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
ملکہ ایلزبتھ کی سالگرہ کے موقع پر ملکہ کے ساتھ ان کا پورا خاندان موجود تھا۔
نوبیاہتا شاہی جوڑا ہیری اور میگھن مارکل تقریب کے دوران سب کی نگاہوں کا مرکز بنے رہے۔
21 اپریل 1926 میں پیدا ہونے والی ایلزبتھ 1952 میں برطانیہ کی ملکہ بنیں۔ برطانوی ملکہ دولت مشترکہ میں شامل 54 ممالک کی سربراہ بھی ہیں۔