ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے فٹبال کے 6 مقامی کھلاڑیوں کو اغواء کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے کہا ہے کہ فٹبال کے کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سبی جا رہے تھے۔ سوئی سے کچھ فاصلے پر واقع پٹ کے مقام پر اغوا کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوئی میں ناکہ بندی کرکے کھلاڑیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
باسکٹ بال میچ کے دوران کہنی لگنے سے کھلاڑی کا گردہ ضائع
ادھرنگران وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے کھلاڑیوں کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کیا اور کھلاڑیوں کی بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
جمال رئیسانی نے کہا کہ فٹبالرز کو شناخت کرنے کے بعد اغوا کیا گیا ، مسلح ملزمان نے ان پر تشدد بھی کیا ، فٹبالرز کا اغوا افسوسناک ہے ۔ واقعہ کھیلوں اور امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ، مغوی فٹبالرز کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری ہے جلد خوشخبری ملے گی ۔