ایشیا کپ ، پاک بھارت میچ میں بارش کی پیش گوئی درست نکلی

pak india

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونیوالے میچ میں بارش کی پیش گوئی درست نکلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے 24.1اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے ہیں، روہت شرما 56اور شبھ من گل 58رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بابر اعظم سے بیٹ مانگ لیا

پاک بھارت کے درمیان میچ کے آغاز سے قبل ہی محکمہ موسمیات کولمبو میں اتوار کو70 سے 80 فیصد بارش کی پیش گوئی کی تھی جبکہ آئندہ پورے ہفتے شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ریزرو ڈے پر بھی کولمبو میں بارش کی پیشگوئی

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں  پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دروران موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے میچ اب ریزرو ڈے پر مکمل کیاجائیگا۔

خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیاکپ کا پہلا گروپ میچ بھی بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں ایک ، ایک پوائنٹ دیا گیا۔


متعلقہ خبریں