ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کیخلاف بد ترین شکست پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان سامنے آیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جیت اور ہارمقابلے کا حصہ ہے لیکن جیت کا ارادہ نہ دکھانا اور نہ لڑنا برا ہے، بھارت نے پاکستان کیخلاف میچ میں ہر شعبہ میں بہترین کار کردگی دکھائی۔
شاہد آفریدی کا جے شاہ کو کرارا جواب
شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے اور شاندار سنچری بنانے پر کوہلی اور کے ایل راہول کو مبارکباد بھی دی۔
سابق کپتان نے پاکستانی کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اگلے میچ میں اچھی کاردکرگی دکھا سکتے ہیں۔