ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں بھارت سے شکست کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگز میں پاکستان کی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
کولمبو میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کو آئی سی سی رینکنگز میں ایک پوائنٹ کا نقصان ہوا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب رینکنگز میں تین پوائنٹس کا فرق آگیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، آئی سی سی کا پاک بھارت ٹاکرا نیو یارک میں کرانے پر غور
قومی ٹیم کے پاس بھارت کے خلاف میچ جیت کر دوبارہ عالمی نمبر ون بننے کا سنہری موقع تھا لیکن اب سرفہرست آنا مزید مشکل ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا آئی سی سی رینکنگز میں پہلے، پاکستان دوسرے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
اگر بھارت آج سری لنکا کو سُپر فور مرحلے میں شکست دے دیتا ہے اور 14 ستمبر کو پاکستان سری لنکا سے ہار جاتا ہے تو بھارت عالمی رینکنگز میں دوسرے نمبر پر آ جائے گا۔ اس طرح پاکستان دوسری پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گا۔