حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو حکم دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ملک کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب اسٹاک موجود ہے۔
پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق وزیر توانائی نے او ایم سیز کے ڈرائی ریٹیل آؤٹ لیٹس کی رپورٹس کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام فیولنگ اسٹیشنز پر پیٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے حکام کو خبردار کیا تھا کہ زیادہ تر او ایم سیز پیٹرول/ ڈیزل کے اسٹاک کو خود خریدنے کے بجائے اس پر انحصار کر رہی ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اوگرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں ایم ایس اور ایچ ایس ڈی کا وافر اسٹاک ہونے کی وجہ سے تمام او ایم سی آؤٹ لیٹس کو سٹاک میں رکھا جائے۔
ملک میں قلت سے بچنے کے لئے کسی بھی او ایم سی کے خلاف ریگولیٹری کارروائی کی جاسکتی ہے جو مقررہ حد سے کم ذخیرہ رکھتا ہے۔