لیبیا میں سمندری طوفان سے ہر طرف بربادی اور قیامت کا سماں ہے، اہم شہر درنا کا چوتھائی حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔
درنا شہر کے میئر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیلاب سے اموات 20 ہزار تک ہو سکتی ہیں۔
لیبیا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، ہزاروں افراد جاں بحق
امریکی میڈیا کے مطابق ہلاکتیں 8 ہزار تک جا پہنچی ہیں ، سیلاب کے بعد سے 10 ہزار سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں، سیلاب کے بعد ساحل اور شہر کی سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔
لیبیا کی حکومت نے شمال مشرقی ساحلوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ عالمی تنظیموں سے امداد کی اپیل بھی کر دی ہے۔