پاکستان میں روس کے سفیر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو رعایتی قیمتوں پر پیٹرول کی فراہمی جاری رکھیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی سفیر ڈینیلا گانچ نے اس خدشے کو مسترد کردیا کہ روس ، پاکستان کو پیٹرول کی ترسیل جاری نہیں رکھے گا۔
روسی سفیر نے کہا کہ ہم کسی تیسرے ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کو خراب کیے بغیر پاکستان کے ساتھ آزادانہ تعلقات رکھنا سیکھ رہے ہیں۔
ڈینیلا گانچ نے مزید بتایا کہ رواں برس ایک لاکھ ٹن تیل پاکستان کو فروخت کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
روسی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور روس قیمتوں کے معاملے پر بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کسی ایک قیمت پر جلد اتفاق ہوجائے گا۔