2013میں پاشا اورافتخار چودھری نے سازش کر کے پیپلزپارٹی کو پنجاب سے نکالا،بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سی ای سی میں سب نےا پنا اپنا موقف رکھا۔

آزادکشمیر میں احتجاج رنگ لے آیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس

لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے اعتراضات آصف زرداری کے سامنے رکھے،زرداری کو یہ موقع دیا جائے ہمارے جو بھی اعتراضات ہیں ان کو دور کیا جائے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ لاہور سے پیپلز پارٹی کا جنم ہوا ہے یہ ہمارا گھر ہے ،ہمیشہ پیپلز پارٹی کو پنجاب سے اور مختلف جگہوں سے دور رکھا گیا۔

چینی الیکٹرک کار کمپنی کا پاکستان میں کام شروع کرنے کا منصوبہ

2013میں جنرل پاشا اورافتخار چودھری نے سازش کر کے پیپلزپارٹی کو پنجاب سے نکالا۔

نیب ایک آمر کا بنا ہوا ادارہ ہے اس کو بند کیا جا نا چاہئے،نیب ترامیم کے حوالے سے ایسے فیصلے کی ہی توقع ہے۔

پیپلز پارٹی کو نیب کے نئے اور پرانے کیسز سے فرق نہیں پڑتا۔احتساب سب کا بلا تفریق ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں