لوگ سوشل میڈیا پر ہر چیز کو سچ سمجھنا چھوڑ دیں، وسیم اکرم


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے گردش کرنے والی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر متنازعہ کہانیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس پر سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جعلی خبریں نفرت کو جنم دیتی ہیں اور لوگوں کو سوشل میڈیا پر ہر چیز کو سچ نہیں سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اچھائی کی نسبت برائی پر یقین کرنا ہمیشہ آسان ہوتا ہے اور ہمارے ہاں جعلی خبریں غیر ضروری تنازعات کو جنم دیتی ہیں جس سے نفرت پیدا ہوتی ہے اور ہمارے درمیان دراڑیں مزید بڑھ جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی اپنی دلہنیا لے آئے

وسیم اکرم نے کہا کہ بس اب بہت ہو گیا، دونوں ممالک کو مزید ایسی چیزوں کی ضرورت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں