چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کریں ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

islamabad high court

اسلام آباد ہائیکورٹ کی انگریزی اخبار کی شائع کردہ خبر کی تردید، اعلامیہ جاری


چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے مطابق اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق آرڈر ہی اٹک جیل کا تھا۔

آڈیو لیک ، بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ وہ آرڈر اس لیے تھا کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل میں ہی تھے، اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے، جب سزا تھی تب تو شاید یہ تھا کہ کتنا عرصہ رکھنا ہو گا اس لیے اٹک منتقل کیا گیا، اب تو سزا معطل ہو چکی اور چیئرمین پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور ایک پڑھے لکھے شخص ہیں، کل کو آپ انہیں رحیم یار خان بھجوا دیں پھر؟ اگر کل رحیم یار خان منتقل کر دیا جاتا ہے تو ٹرائل وہاں کرینگے؟ ۔


متعلقہ خبریں