سعودی عرب کے کئی فرمانرواؤں کے ساتھ بہ طور مترجم خدمات انجام دینے والے منصور الخریجی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کیخلاف بھارت کی ایک اور چال بے نقاب
العربیہ اردو کے مطابق الخریجی شام کے قصبے القریتین میں 1935 میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا کم عمری میں ہی انتقال ہو گیا تھا۔ اس لیے ان کے چچا محمد المعجل نے ان کی پرورش کی۔ وہ اپنے چھ بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔
انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم وہیں مکمل کی۔ پھر اپنے خاندان کے ساتھ اپنے چچا الخریجی کی رہائش گاہ پر مدینہ منورہ منتقل ہو گئے۔
2021ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست پر سب بلک بلک کر روئے تھے،حسن علی
شاہی دربار میں اپنے کام کے دوران الخیریجی نے شاہ فیصل کے ساتھ اپنے سب سے اہم اور طویل ترین غیر ملکی دوروں میں سے ایک پر سفر کیا۔
دورے میں شاہ فہد نے تہران اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دارالحکومتوں کا دورہ کیا، جس کا اختتام واشنگٹن اور پیرس میں ہوا۔ انہوں نے مسلم افریقی ممالک کے دورے میں بھی ان کے ساتھ سفر کیا۔
نسیم شاہ کے ورلڈکپ میں نہ ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا،حارث رؤف
شاہ فیصل کی وفات کے بعد انہوں نے شاہ خالد کے ساتھ، پھر شاہ فہد کے ساتھ کام کیا۔ بعد میں ایک چوتھائی صدی تک ان کا سعودی عرب کے شاہی دربار سے گہرا تعلق رہا۔