پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 19 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

Petrol

ڈالر کی قیمت گرنے کے ساتھ ہی پٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یکم اکتوبر سے ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں 5 سے 19 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ نگران دور حکومت میں پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا یہ پہلا موقع ہو گا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جب سے اقتدار میں آئے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں 58 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

پٹرول کی بچت ، لوگوں نے موٹر سائیکلوں میں خطرناک ایل پی جی کٹس لگوا دیں

بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے، ڈالر کا ریٹ گر جانے کے باعث پٹرول کی قیمت 15 سے 19 روپے لٹر کم ہو سکتی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آخری بار جولائی کے وسط میں کمی کی گئی تھی، جب پٹرول 9 روپے فی لٹر کم کرکے 253 روپے اور ڈیزل 7 روپے کم کرکے 253 روپے 50 پیسے کا کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں